بریلی۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک مذہبی مقام کو انسداد ناجائز قبضہ مہم کے دوران قومی ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا نے منہدم کردیا جس کی وجہ سے قصبہ فرید پور میں کشیدگی پھیل گئی۔ ایک طبقہ کے ارکان جمع ہوگئے اور انہوں نے قومی شاہراہ کی ناکہ بندی کردی۔ قصبہ میں بند بھی منایا گیا۔ سب ڈیویژنل مجسٹریٹ ارون کمار نے دعویٰ کیا کہ صورتحال قابو میں ہے۔ تمام متعلقہ فریقین سے بات چیت کی گئی ہے۔ ایک گوشہ اب بھی احتجاج کررہا ہے۔ اس سے بھی جلد ہی بات چیت کی جائے گی۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے انسداد کیلئے اس علاقہ میں بھاری تعداد میں پولیس تعینات کی گئی ہے۔ کسی بھی ردعمل کے امکانات پر گہری نظر رکھی جارہی ہے۔