حیدرآباد۔یکم مئی ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے ضلع یادادری کے ضلع حاجی پور میں 3 لڑکیوں کی مبینہ عصمت ریزی اور قتل واقعہ کے خلاف برہم عوام نے زانی کے مکان کو نذر آتش کردیا۔ پولیس کے مطابق دیہاتیوں نے ملزم سرینواس ریڈی میکانک کی گھناؤنی حرکتوں کی اطلاع پاکر برہمی کا اظہار کیا اور اس کے مکان محاصرہ کرتے ہوئے اسے نذر آتش کردیا۔