برہموس میزائیل کی جزیرہ کارنکوبار میں کامیاب آزمائشی پرواز

نئی دہلی ۔ /24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) برہموس سوپر سانک کریز میزائیل کی کارنکوبار جزیرہ میں کامیاب آزمائشی پرواز کی گئی ۔ /22 مارچ کو فوج کی مشترکہ مشقوں کے طور پر یہ کامیاب تجربہ کیا گیا ۔ فوج نے کہا کہ برہموس میزائیل کے داغنے میں کثیرتعداد میں دیگر محکموں جیسے بحریہ اور فضائیہ کا بھرپور تعاون حاصل تھا اور یہ میزائیل 270 کیلو میٹر کے فیصلے پر اپنے اہداف کا کامیابی سے نشانہ لگاسکا ۔