نئی دہلی ۔ یکم ؍ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سوپر سونک کروز میزائیل برہموس کا آج کوچی میں آزمائشیمقام سے تجربہ کیا گیا جس کی صلاحیت 290 کیلو میٹر دور نشانہ لگانے کی ہے ۔ یہ میزائیل اپنے نشانہ پر ضرب لگانے میں کامیاب ہوا ۔ بحر عرب میں کئے گئے اس تجربہ کے ساتھ ہی یہ دوسرا پراجکٹ تجربہ ہے ۔ دنیا کے سب سے تیز تر کروز میزائیل کو اعلیٰ سطح کی ٹکنالوجی سے تیار کیا گیا ۔ جون 2014 ء اور فبروری 2015 ء میں آئی این ایس کولکتہ سے دو کامیاب تجربات کے بعد آج آئی این ایس کوچی سے اس میزائیل کو داغا گیا ۔ سی ای او اور ایم ڈی برہموس ایرواسپیس سدھیر مشرا نے کہا کہ ہندوستانی بحریہ کے پلیٹ فارم سے اسے داغا گیا ۔