برہر قبیلہ میں کسی بھی جرم کے ارتکاب پر ’شراب‘ جرمانہ

دھنباد ( جھارکھنڈ) ۔2اگست ( سیاستڈاٹ کام ) گذشتہ ہفتہ دلو برہر اپنے ایک پڑوسی سے لڑ پڑا جس کے نتیجہ میں اس کے برادری کے صدر نے اس کو مجرم ٹہراتے ہوئے اس کو دو بوتل بریا ( ایک مقامی تیار کردہ شراب ) کا جرمانہ صادر کیا ۔ ایک ماہ قبل راکھا برہر ( 18سالہ ) دو مرغیوں کے چرانے کا مجرم قرار دیا گیا اور اسکو تین بریا بوتل کا جرمانہ سنایا گیا ۔ یہ واقعات جھارکھنڈ کے چلکاری گاؤں کے ہیں جہاں پر برہر کمیونٹی میں ایک دیسی ساختہ شراب ’’ بریا ‘‘ کو بطور جرمانہ ادا کیا جاتاہے ۔ اس قبیلہ کے افراد اپنے آباو اجداد کے طور طریقہ اپناتے ہوئے اس عجیب و غریب سزا کا تعینکرتے ہیں ۔ توپ چامی بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر مسٹر وجئے کمار نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ اس قبیلہ کے افراد کسی بھی مسئلہ کیلئے ڈسٹرکٹ کورٹ یا انتظامیہ سے رجوع نہیں ہوتے بلکہ کمیونٹی میں ہی فیصلہ کیا جاتاہے اور خاص بات کمیونٹی کا ہر شخص اس فیصلہ پر کاربند رہتا ہے اور چیلنج نہیں کرتا ۔