بغداد۔ 3 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے نئے صدر نے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا جبکہ وزیراعظم کا عہدے کیلئے ایک شیعہ قائد کا تقرر عمل میں آیا ہے۔ برہام صالح ایک تجربہ کارسیاست داں ہیں۔ چہارشنبہ کے روز ایک تقریب میں انہوں نے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا جبکہ صرف ایک روز قبل ہی پارلیمنٹ کی جانب سے ان کے انتخاب کے بعد انہوں نے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا تھا۔ یاد رہے کہ 2003ء کے عراق پر امریکہ کی فوج کشی کے بعد ایک غیرسرکاری معاہدہ کے مطابق عراق کے صدر کے لئے کسی کرد قائد وزیراعظم شیعہ اور پارلیمنٹ اسپیکر کا سنی ہونے پر اتفاق رائے ہوا تھا۔ یہ بھی بتادیں کہ صدر کا عہدہ کوئی خاص اہمیت کا حامل نہیں ہے۔