نئی دہلی ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بینک امور کے ماہر کے بی کامتھ نے آج مودی حکومت سے اظہارتشکر کیاکہ انہیں نیوڈیولپمنٹ بنک کا پہلا صدر مقرر کیا ہے۔ وہ برکس ممالک کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں۔ میں اس بات کا متمنی ہوں کہ نیو ڈیولپمنٹ بینک کے قیام کو یقینی بناتے ہوئے اس کی سرگرمیوں کو برکس ممالک تک وسعت دینے کی کوشش کریں گے۔ قبل ازیں اس ہفتہ حکومت نے 100 بلین ڈالر برکس بینک جس کا نام این ڈی بی اے کے صدر کی حیثیت سے اعلان کیا گیا ہے۔ میں نے 100 بلین امریکی ڈالر کے برکس بینک کے پہلے صدر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کیا ہے۔ میں حکومت ہند کا ممنون و مشکور ہو ںکہ اس نے برکس ممالک کیلئے نیوڈیولپمنٹ بینک کی ذمہ داری سونپی ہے۔