بیجنگ۔2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور چین سمیت برکس کے تمام پانچ رکن ممالک نے تحفظ پسندانہ پالیسی کے خلاف جنگ میں متحد ہونے اور حقوق املاک دانش کا تحفظ کرنے پر آج اپنے عہد بندی کا اظہار کیا۔چین کے وزیر کامرس جونگ شان کے ذریعہ یہاں جاری بیان کے مطابق برکس کے رکن ملکوں برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ کے درمیان شنگھائی میں ہوئی دو روزہ وزارتی سطح کی میٹنگ میں پانچوں ملک باہمی تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے سے متفق ہوگئے ہیں۔ برکس ملکوں میں کسی سطحی تجارتی نظام کو فروغ دینے اور اس کی حفاظت کرنے پر بھی اتفاق رائے ظاہر کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ رکن ملکوں کے وزراء نے ا س بات سے اتفاق کیا کہ وہ تجارت او رسرمایہ کاری میں تحفظ پسندانہ پالیسی کی مخالفت کریں گے ۔ برکس ملکوں نے حقوق املاک دانش میں تعاون کے سلسلے میں رہنمایانہ خطوطکو بھی منظوری دی ہے ۔اس میٹنگ میں برکس ملکوں کے وزراء کامرس شریک ہوئے ہیں۔ یہ میٹنگ ایسے وقت منعقد کی گئی ہے جب امریکہ نے چین کے خلا ف ایک طرح سے محاذ کھولتے ہوئے تحفظ پسندانہ پالیسی کو فروغ دینا شرو ع کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ جلد ہی چین کی تجارتی پالیسی کے خلاف قدم اٹھاسکتے ہیں۔