واشنگٹن ۔ 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے نئے برکس ترقیاتی بینکس کے قیام کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے بیان کیا ہیکہ وہ اس بینک کی قیادت کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ آئی ایم ایف مینجنگ ڈائرکٹر کرسٹین لگاردے نے برازیلی صدر ڈیلما روزیو کو موسومہ پیام میں کہا کہ ’’میں آپ کو فورٹالیزا (برازیل) کے برکس قائدین کی کامیاب میٹنگ کی میزبانی پر مبارکباد دیتی ہوں اور بالخصوص ہنگامی محفوظ فنڈ کے قیام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کا اسٹاف برکس ٹیم کے ساتھ کام کرتے ہوئے خوشی محسوس کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ برکس اقوام کے ساتھ آئی ایم ایف کا نہایت مضبوط رشتہ ہے جو اس ادارہ کے قیام کے ساتھ مزید فروغ پائے گا۔