حیدرآباد۔ 14 مارچ (سیاست نیوز) برٹش کونسل نے آئی ای ایل ٹی ایس کوچ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔یہ ایک آن لائین لرننگ کورس ہوگا ۔اس کا اہم مقصد ملک کے طول و ارض میں موجود آئی ای ایل ٹی ایس کے خوہشمند امیدواروں کو بیک وقت کوچنگ فراہم کرنا ہے ۔اس کورس کی مدد سے طلبہ میں مسابقت کی تربیت دی جائیگی اور انہیں سحت محنت کے ذریعہ با آسانی IELTS کامیاب کرنے کا طریقہ بتایا جائیگا ۔برٹش کونسل کا کہنا ہے کہ اس آن لائین ڈیجیٹل کورس کے لئے ٹیچر اور طالب علم کی تعداد کے تناسب کو 20 طلبہ بہ مقابل ایک ٹیچر رکھا جائیگا ۔ یہ ٹریننگ کورس چار ہفتے پر محیط ہوگا اور آن لائین سرویس مجموعی طور پر بیالیس گھنٹے کی رہے گی ۔اس میں ایپ کی مدد سے 30 گھنٹے تک دی جانے والی تربیت بھی شامل رہے گی ۔سننے بولنے پڑھنے اور لکھنے کی صلاحیت میں نکھار لانے کے لئے اس کورس میں تربیت کے عصری اصولوں پر حاص توجہ دی گئی ہے ۔برٹش کونسل کا کہنا ہے کہ انگریزی زبان کے فروع کے مقصد کے تحت اس ڈیجیٹل کورس کو نئی وسعت دی جارہی ہے اور یقینا IELTS کے امتحان کو پاس کرنے میں یہ کورس معاون ثابت ہوگا ۔کورس کے ذمہ دار بیتھ کالڈویل کا کہنا ہے کہ ورچول کلاس رومس کی مدد سے اس ایپ تک چوبیس گھنٹے رسائی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔کورس کی فیس 9,500/-روپئے رکھی گئی ہے مزید تفصیلات کے لئے www.britishcouncil.in/english /ielts preparations/ielts coach . پر ویزٹ کیا جاسکتا ہے ۔