برٹش ایئرویز کی پروازوں کا احیاء

لندن ۔ 28مئی ( سیاست ڈاٹ کام) برٹش ایئرویز نے کہا کہ اس کی بیشتر پروازوں کا ہیتھرو اور گیاٹوک ایئرپورٹ لندن سے آغاز ہوگا ۔ بیشتر پروازیں اتوار کے دن ہیتھرو ایئرپورٹ سے روانہ ہوں گی ۔ برٹش ایئرویز کے ترجمان نے کہا کہ ہم سخت محنت کررہے ہیں تاکہ ہمارے اطلاعاتی ٹکنالوجی سسٹم کو بحال کرسکیں ۔ ہمیں انتہائی افسوس ہے کہ صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ ہم انہیں ہونے والی مایوسی کا اچھی طرح احساس ہے ۔ ہم ٹکٹوں کی حاصل کی ہوئی رقومات صارفین کو واپس کررہے ہیں جنہوں نے اپنا سفر منسوخ کردیا ہے ۔ نئے پروازوں کا جلد از جلد احیاء ہوگا اور ہم زیادہ لچکدار دوبارہ بک کرنے کی پالیسیاں اختیار کریں گے ۔ کیونکہ اتوار اور پیر کے دن پروازوں کی منسوخی سے کئی افراد کو مشکلات کا سامنا ہوا ۔