برونی میں آئندہ ماہ شرعی قوانین نافذ سلطان کی عوام سے تائید کی خواہش

بندر سیری بگاون (برونی)۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برونی کے حکمران سلطان نے عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ آئندہ ماہ اسلامی شرعی قانون کے نفاذ پر عمل آوری میں تعاون کریں۔ انہوں نے بیرونی ممالک سے بھی کہا ہے کہ انہیں برونی کے اس فیصلے کا احترام کرنا چاہئے۔ جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں اپریل سے شرعی قوانین نافذالعمل ہوں گے جس میں چور کے ہاتھ کاٹ دیئے جائیں گے اور زانی کو سنگسار کردیا جائے گا۔ سلطان حسن البلقیہ نے قانون سازوں سے کہا کہ شرعی قوانین ہمارے ملک کیلئے عظیم کامیابی ہیں اور اسے فرسودہ یا پسماندگی کی علامت تصور نہیں کیا جانا چاہئے۔ برونی کے اس منصوبہ پر بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں سرگرم ہوگئی ہیں۔ بلقیہ نے کہا کہ بیرونی ممالک کو چاہئے کہ وہ اسی طرح ہمارا احترام کریں جس طرح ہم ان کا احترام کرتے ہیں۔ برونی کی 420,000 آبادی میں تقریباً 66% مسلمان ہیں اور یہ قدامت پسند ملک تصور کیا جاتا ہے۔

امریکہ میں ہندوستانی نژاد طالب علم پُر اسرار طور پر لاپتہ
ہوسٹن 6 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی ریاست فلوریڈا میں دوستوں کے ساتھ تعطیلات منانے والے 21 سال کی عمر کے ہندوستانی نژاد طالبعلم پُر اسرار طورپر لاپتہ ہوگئے ہیں۔ رینی جوش میکانیکل انجینئر ،رائس یونیورسٹی اپنے دوستوں کے پناما سٹی بیچ پر دوستوں کے ساتھ پہنچے تھے لیکن وہ وہاں سے اچانک لاپتہ ہوگئے ۔ پولیس اور غوطہ خور ان کو تلاش کررہے ہیں۔ گھر کے قریب کوڑے دان سے ان کے کپڑے اور موبائیل فون دستیاب ہوئے ہیں۔