برونڈی میں صدارتی انتخابات، دو پولیس عہدیدار ہلاک

بجمبرا (برونڈی) ۔ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برونڈی کے متنازعہ صدارتی انتخابات کی رائے دہی سے قبل دو پولیس عہدیداروں کو ہلاک کردیا گیا۔ صدارتی مشیر ولی نیمتوے نے بتایا کہ مضافاتی علاقہ میں ایک پولیس عہدیدار کو گولی مار دی گئی جبکہ ایک اور واقعہ میں دھماکہ کی وجہ سے ایک پولیس عہدیدار ہلاک ہوگیا۔ برونڈی میں صدر پریرے کرونزیدا تیسری مرتبہ مقابلہ میں شریک ہیں۔