برونسن معاملہ میںغیر قانونی درخواستوںپر عمل آوری کی تردید :اردغان

استنبول۔5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے صدر طیب رجب اردغان نے کہا ہے کہ امریکی پادری اینڈریو برونسن کے معاملہ میں جاری مقدمہ کے سلسلہ میں ان کا ملک’غیر قانونی درخواستوں’ کو پورا نہیں کر سکتا ہے ۔اخبار’حریت’نے چہارشنبہ کو مسٹراُردغان کے حوالہ سے کہا کہ ترکی قانون کی حکمرانی پر عمل کرتا ہے اور امریکہ دھمکیوں کا استعمال کرکے اس معاملہ میں کچھ حاصل کرنے میں ناکام ہو گا۔قابل غور ہے کہ دہشت گردی اور جاسوسی کے الزام میں پادری اینڈریو برونسن گزشتہ کئی مہینوں سے ترکی کی ایک جیل میں بند ہے اور ان کے معاملہ میں سماعت جاری ہے ۔ اس معاملہ پر ترکی اور امریکہ کے درمیان سفارتی بحران میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ ترکی کی کرنسی لیرا میں بھی گراوٹ درج کی گئی ہے ۔