بروقت طبی امداد پر ہی کینسر کا موثر علاج ممکن

جگر کے کینسر کی تشخیص پر جدید آلات کے افتتاح کے بعد ڈاکٹرس کا خطاب
حیدرآباد۔ 22 فروری (سیاست نیوز) کینسر ایک مہلک مرض ہے اور مرض کینسر سے ہر روز ساری دنیا میں ہزاروں اموات واقع ہورہی ہیں جبکہ مرض کینسر پر قابو پانا اس وقت ہی ممکن ہے جب کبھی بھی کسی مریض کو اطمینان بخش طبی امداد نہ ملنے پر فوری طور پر کینسر کی علامات ظاہر ہونے سے قبل تجربہ کار ڈاکٹر سے رجوع ہوکر تشخیص کرواکر موزوں ادویات کا استعمال کرے تاکہ کینسر کے تدارک کو یقینی بنایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار آج یہاں چیرمین آف ریڈیئیشن آنکالوجی نیویارک ہاسپٹل میڈیکل سنٹر آف کوین یو ایس اے و پدما شری ایوارڈی پروفیسر ڈاکٹر نوری دتاتریہ، ڈائریکٹر ویسٹا امیجنگ اینڈ میڈیکل سنٹر ڈاکٹر فوری وجئے بھاسکر، آج ویسٹا امیجنگ اینڈ میڈیکل سنٹر واقع بنجارہ ہلز میں جگر کے کینسر کی تشخیص سے متعلق جدید تکنیکی اسکیاننگ مشین "Mr Elastography of Liver” کے افتتاح کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند سال سے جگر کے کینسر کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور جگر کے کینسر سے ملک میں ہزاروں اموات واقع ہورہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مرض یرقان کا بروقت علاج نہ کروانے پر بھی جگر کے کینسر کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ویسٹا امیجنگ اینڈ میکل سنٹر میں تنصیب کیا گیا۔ جدید تکنیکی اسکیاننگ مشین ’’ایم آر ایلاسٹو گرافی آف لیور‘‘ جو دونوں ریاستوں تلنگانہ اور اے پی کا واحد مشین ہوگا جس سے دونوں ریاستوں کے مریضوں کی تشخیص میں سہولت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند سال قبل مرض کینسر کی دریافت سے متعلق اس قسم کی سہولتیں مہیا نہیں تھیں لیکن جدید تکنیکی دور میں مذکورہ مشین کے ذریعہ کینسر کی شناخت انتہائی آسان ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ جگر کے کینسر کے علاوہ دماغ کا کینسر، حلق کا کینسر کے مرض میں مبتلا مریضوں کی اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مرض سے متعلق عارضہ میں طویل عرصہ تک مبتلا رہے بغیر بروقت اپنی تشخیص کروالیں تاکہ مرض کینسرجیسے مرض سے محفوظ رہ سکیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ویسٹا امیجنگ اینڈ میڈیکل سنٹر ڈاکٹر وائی ایس ارون کمار ریڈی، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ویسٹا امیجنگ اینڈ میڈیکل سنٹر مسٹر گوپی کرشنا، پیڈیاٹرک ہیماٹولوجسٹ ویسٹا ڈاکٹر شریمتی پرنیتا گوتھا بھی موجود تھے۔