بروسیلز میں یہودی میوزیم پر حملہ ‘ 3بشمول 2 اسرائیلی ہلاک

بروسیلز/یروشلم ۔25مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بروسیلر میں ایک یہودی میوزیم پر ایک بندوق بردار کے حملہ سے کم از کم تین افراد بشمول دو یہودی سیاح ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔عہدیداروں کے بموجب ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں ۔ وزیر داخلہ جوئل ملکوئٹ کے بموجب ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ ارکان عاملہ تھے یا سیاح ‘ ان کی ہنوز شناخت نہیں ہوسکی ۔