بروسیلز ۔ 29 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بروسیلز ایرپورٹ زیادہ سے زیادہ اپنی محدود خدمات کا آغاز کل سے کردے گا ، تاہم معمول کے مطابق کارروائی کا آغاز ہونے کم از کم کئی مہینے درکار ہوں گے۔ دو خودکش بم برداروں نے روانگی کے علاقہ کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے جس کی از سر نو تعمیر ضروری ہوگئی ہے ۔ سی ای او ارناڈ فیسٹ نے کہا کہ ایرپورٹ میں کئی معائنے کئے جارہے ہیں تاکہ عارضی سہولتوں کا آغاز کیا جاسکے جو اتنی مکمل ہوں کہ پروازیں بلا رکاوٹ جاری رکھی جاسکیں اور تعمیر و مرمت کا کام نئے حفاظتی انتظامات کے ساتھ جو 22 مارچ جیسے مہلک حملوں سے نمٹنے کیلئے کافی ہو، شامل کئے جاسکیں۔بروسلز دھماکوں کے بعد اس ایرپورٹ کو حکام نے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور یہاں تمام سرگرمیاں مسدودتھیں۔