بروسلز۔ /27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)بروسلزمیں بم دھماکوں کے مہلوکین کو خراج پیش کرنے کیلئے منعقدہ امن مارچ پرتشدد شکل اختیار کرگیا ۔ بائیں بازو کے احتجاجیوں نے سیاہ لباس میں یہاں پہونچ کر امن مارچ کا عملاً اغواء کرلیا تھا اور ہٹلر کے انداز میں سلامی دے رہے تھے ۔ ان کی تارکین وطن کی حمایت کرنے والوں کے ساتھ بحث ہوگئی اور پولیس نے احتجاجیوں کو پانی کی بوچھار و طاقت کے ذریعہ منتشر کردیا۔