برلن میں ہٹلر کو سلیوٹ پر چینی سیاح گرفتار

برلن ۔ 6اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کے دو سیاحوں کو برلن میں گرفتار کرلیا گیا جب کہ انہوں نے مبینہ طور پر ریچ اسٹیک پارلیمنٹ بلڈنگ کے روبرو مسلح ہٹلر کو سلیوٹ کرتے ہوئے تصویریں لی تھیں ۔ پولیس کے ترجمان کے بموجب چھٹی منانے والوں کو اس علاقہ میں اپنے اسمارٹس فونس پر ایک دوسرے کی تصویریں لیتے اور ممنوعہ تصویریں تاریخی اہمیت کے مقام سے دیگر مقامات پر روانہ کرتے ہوئے دیکھ کر گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ شبہ ہے کہ وہ مخالف دستور تنظیم کی علامتیں استعمال کررہے تھے ۔ دونوں چینی افراد کی عمریں علی الترتیب 36 اور 49 سال ہیں ۔ ان سے ایک قریبی پولیس اسٹیشن میں تفتیش جاری ہے ۔ ترجمان کے بموجب ان افراد کو ملک سے روانہ ہونے کی ہدایت دی جائے گی ۔ انہوں نے جرمانہ کی رقم پہلے ہی ادا کردی ہے ۔ ریچ اسٹیک جرمن سامراج کی اسمبلیوں کے دفاتر واقع ہیں جہاں ماقبل آزادی نازی جرمنی کی حکومت کے دفاتر تھے۔