نئی دہلی۔30 مئی سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر ایم ونیکیا نائیڈو کل سے برلن میں شرروع ہونے والے اسمارٹ سٹی مشن کی 3 روزۃ کانفرنس میں شرکت کریں گے تاکہ ملک کی شہری ترقی کے شعبہ میں سرمایہ کاروں کو راغب کیا جاسکے۔ جرمن کے تعاون سے ہندوستان کے 3 شہروں کو اسمارٹ سٹیز کی حیثیت سے ترقی دی جائے گی۔ مرکزی وزیر شہری ترقیات ایم وینکیا نائیڈو آج شب برلن کے لئے روانہ ہوں گے۔ ہندوستان کے 3 شہروں بھوبھانیشور (اڑیشہ)، کوچی (کیرالا) اور کوئمبتور (تاملناڈو) کو اسمارٹ سٹیز (خوشنما شہروں) کے منصوبہ پر جرمن ہم منصب اور دیگر عہدیداروں سے تبادلہ خیال کریں گے۔ جبکہ گزشتہ سال اکٹوبر میں وزیراعظم نریندر مودی اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے درمیان اس خصو میں ایک معاہدہ دستخط کئے گئے تھے۔ علاوہ ازیں یہ بتایا کہ 100 اسمارٹ سٹیز کو ترقی دینے کے لئے جرمن کمپنیوں کو مواقع سے آگہ کیا جائیگا۔
عدالت کی بعض ہدایات بے سروپا : منوہر پاریکر
پاناجی ۔30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیردفاع منوہرپاریکر نے عدلیہ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس کی دی گئی بعض ہدایات ناقابل فہم اور کسی سائنٹیفک بنیاد کے بغیر ہوتی ہیں۔ انہوں نے ایک عوامی تقریر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہکسی سائنسی اساس کے بغیر بے سروپا ہدایات دی جارہی ہیں۔ بعض لوگ جو سائنس کو جانتے نہیں وہ اس کی تشریح کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ایک اطلاع پڑھنے کو ملی کہ مرسڈیز بینز کمپنی نے ہندوستان میں سرمایہ کاری روک دینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ کمپنی کا یہ موقف ہیکہ عدالت کے فیصلے ناقابل فہم ہوتے ہیں۔ کمپنی ڈیزل کی گاڑیوں پر امتناع کی وجہ سمجھنے سے قاصر ہے۔