اینا برؤن بہترین اداکارہ ‘ 11روزہ میلہ میں 400فلموں کی نمائش
برلن، 25 فروری (سیاست ڈاٹ کام) رومانیہ کے ہدایت کار اڈینی پنٹلے کی فلم ‘ٹچ میں ناٹ’ کو 68 ویں بین الاقوامی برلن فلمی میلے میں بہترین فلم کے لئے گولڈن بیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ ‘اسلے آٖ ڈاگس’ کے ہدایت کار ویس اینڈر سن کو دیا گیا۔ یہ انیمیٹڈ فلم کتوں پر مبنی ہے ۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ جاپان کے ایک شہر میں کینن فلو پھیلنے پر کتوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرتے ہوئے ان کو وہاں سے نکال کر کچرے کے جزیرے پر چھوڑ دیا جاتا ہے ۔’لا پیئرے ‘ میں بہترین اداکاری کے لئے اداکار انتھنی بجان کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا گیا ہے ۔ ‘لاس ہیڈریس’ میں یادگار اداکاری کے لئے اداکار ہ اینا برون کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ ایوارڈ کا فیصلہ جرمنی کے ہدایت کار ٹام ٹکویئر کی صدارت والی چھ رکنی سلیکشن کمیٹی نے کیا ۔ برلن فلمی میلے میں 15 سے 25 فروری کے دوران 400 فلمیں دکھائی گئیں۔ گولڈن بیئر ایوارڈ کے لئے ان میں سے 19 فلمیں کی جگہ حاصل کرپائیں۔برلن فلم فیسٹول کی آسکر فلمی میلہ کے بعد اہمیت دی جاتی ہے ۔ چنانچہ برلن فلم فیسٹول میں ایوارڈ حاصل کرنا ہی ایک بڑے اعزاز کے مترادف ہے ۔