برقی کے عالمی ورکشاپ میں اسمعیل علی خاں کی شرکت

تلنگانہ برقی ریگولیٹری کمیشن کے صدر نشین کی فرانس کو روانگی
حیدرآباد ۔ 25 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : محکمہ برقی میں جدید اصلاحات و برقی اور برقی کے اسمارٹ گرڈس سے متعلق یورپین کمیشن کی جانب سے جون میں فرانس کے شہر نائس میں عالمی ورکشاپ منعقد ہوگا ۔ اس عالمی سطح کے ورکشاپ میں شرکت کے لیے تلنگانہ اسٹیٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن کے صدر نشین جناب اسمعیل علی خاں کو دعوت دی گئی جہاں وہ ریاستی حکومت کی نمائندگی کریں گے ۔ یورپین کمیشن کے ڈائرکٹر جنرل انرجی کی جانب سے 11 اور 12 جون 2015 کو فرانس کے شہر نائس میں عالمی ورکشاپ برقی کے شعبہ میں جدید اصلاحات و ترقی اور برقی کے اسمارٹ گرڈس کے موضوع پر منعقد ہوگا ۔ اس عالمی ورکشاپ میں شرکت کے لیے تلنگانہ اسٹیٹ ریگولیٹری کمیشن کے صدر نشین جناب اسمعیل علی خاں کو دی گئی دعوت کو انہوں نے قبول کرلیا ہے ۔ اس سلسلہ میں حکومت نے بھی جناب اسمعیل علی خاں کو اس پروگرام میں شرکت کے لیے اجازت دے دی ہے ۔ سکریٹری برقی حکومت تلنگانہ اروند کمار نے ضروری احکامات بھی جاری کردئیے ۔۔