برقی کی بچت کیلئے چھتوں پر سبزہ زار اُگانے کا مشورہ

ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے میں تعاون پر زور :پرنسپال سکریٹری
حیدرآباد ۔20مئی ( این ایس ایس ) پرنسپال سکریٹری بلدی نظم و نسق و شہری ترقیات اروند کمار نے کہا ہے کہ حکموت نے چھتوں پر سبزہ زار کے ذریعہ ماحول میں ٹھنڈک پیدا کرنے کیلئے گھروں کے مالکین کی حوصلہ افزائی کرنے کا منصوبہ بنایا گیاہے ۔ اروند کمار نے وشویشوریا بھون میں ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ برقی بلز میں کمی کو یقینی بنانے کیلئے یہ طریقہ کار اختیار کیا جائے ۔ اس سے رہائشی مقام کو ٹھنڈا رکھنے اور ماحول کو سرسبزبنانے میں مدد مل سکتی ہے اور گرمی کے مسئلہ سے نمٹا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سماج کو آلودگی سے پاک بنانے کے علاوہ برقی بلز میں کمی کو یقینی بنانے کے مقصد سے حکومت ’’ مضبوط چھتوں کے فروغ‘‘ چھتوں پر سبززار لگانے اور ماحول کو ٹھنڈا رکھنے کے فارمولہ پر عوام کی حوصلہ افزائی کرے گی