یو پی بی جے پی ایم ایل اے کا الزام
نئی دہلی ۔ /20 جون (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش بجلی محکمے کے افسروں پر ایک خاص کمیونٹی کے تیئں نرمی برتنے کا الزام لگانے کے بعد بی جے پی کے ایک ایم ایل اے نے اس رویے پر منگل کو ناراضگی جتاتے ہوئے خبردار کیا کہ وہ ریاستی اسمبلی میں یہ مدعا اٹھائیں گے ۔ کوشامبی ضلع کی چایل اسمبلی سیٹ سے بی جے پی ایم ایل اے سنجے کمار گپتا نے حال ہی میں ٹیلی فون سے بات چیت کے دوران بجلی محکمہ کی منفرد کارروائی پر ناراضگی کااظہار کیا تھا ۔ ان کی بات چیت سوشیل میڈیاپر وائرل ہوئی ہے ۔ ٹیلی فون پر ایم ایل اے کو بجلی محکمے کے ایک افسر سے کہتے سنا جاسکتا ہے ، برائے مہربانی مجھے اعداد و شمار دیجئے کہ آپ نے یکم اپریل سے اب تک کتنے مسلم گھروں میں چھاپے مارے ہیں ۔ یہ بھی بتائیے کہ آپ نے کتنے لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے ۔ بجلی محکمہ کے ایگزیکٹیو انجنیئر سے بات کرتے ہوئے اویناش سنگھ نے کہا ۔ آپ ریونیو بڑھانے کے لئے خوب اصلاحی قدم اٹھاؤ ۔ ظالمانہ کارروائی کرو گے تو آپ کی ایسی کی تیسی ۔ بجلی محکمہ کی ایسی کی تیسی ۔ میں سب کو ٹھیک کروں گا ۔ناراض سنجے کمار افسر کو دھمکارہے ہیں ، میں آپ کے خلاف ایف آئی آر کراؤں گا ۔ ایم ایل اے نے کہا ، ابھی مسلم بستی میں جائیے ، وہاں چیک کیجئے ۔