حیدرآباد۔/12اکٹوبر، ( آئی این این ) کانگریس کے ایم ایل سی پی سدھاکر ریڈی نے اس بات کا مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت برقی کی صورتحال پر وہائیٹ پیپر جاری کرے۔ یہاں سی ایل پی آفس پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سدھاکر ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس کی جانب سے موجودہ بحران کیلئے غلط طور پر کانگریس پر الزام عائد کیا جارہا ہے اس لئے انہوں نے ٹی آر ایس حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ برقی کی موجودہ صورتحال اور گزشتہ دس سال میں کانگریس حکومت کے اقدامات پر وہائیٹ پیپر جاری کرے۔ انہوں نے اس بات کا بھی مطالبہ کیا کہ چندر شیکھر راؤ اور چندرا بابو نائیڈو عام آدمی کے مفاد میں اپنی سرد جنگ ختم کردیں۔