حیدرآباد ۔ 16 ؍ فبروری (سیاست نیوز) ریاستی سی پی آئی نے متحدہ ریاست کی برقراری یا ریاست کی تقسیم عمل میں آنے کے باوجود آبپاشی پراجکٹس کی تعمیر کے مطالبہ پر برجیش کمار ٹریبونل کے فیصلہ برقی پٹرول ‘ ڈیزل اور گیاس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی پالیسیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر ریاست بھر میں جدوجہد کرنے اور ضلع کلکٹریٹ دفاتر کا محاصرہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ریاستی سکریٹری سی بی آئی ڈاکٹر کے نارائینا نے یہ بات بتائی اور کہا کہ 10 فبروری کو ریاستی سی پی آئی کے منعقدہ توسیعی اجلاس میں عوام کو درپیش مذکورہ مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تھا ۔ اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ 17 اور 19 فبروری کو ضلع کلکٹریٹ دفاتر کا محاصرہ (گھراو) کیا جائے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 17 فبروری کو اضلاع اننت پور ‘ کرنول ‘ کڑپہ چتور ‘ پرکاشم اور نیلور میں منظم کئے جانے والے اس احتجاجی پروگرام میں مسرس کے نارائنا سکریٹری ریاستی سی پی آئی ضلع اننت پور میں کے راما کرشنا‘ رکن ریاستی سکریٹریٹ سی بی آئی ضلع کرنول میں جی رویولیسو رکن عاملہ ریاستی سی بی آئی ضلع کڑپہ میں بی جے چندر شیکھرراؤ ‘ رکن قانون ساز کونسل و رکن سکریٹریٹ ریاستی سی پی آئی ضلع چتور میں ایم ناگیشورراؤ ‘ رکن سکریٹریٹ سی پی آئی ضلع پرکاشم میں اور آر وینکیا رکن عاملہ ریاستی سی بی آئی ضلع نیلور میں منظم کئے جانے والے پرگراموں کی قیادت کریں گے ۔ علاوہ ازیں 19 فبروری کو اضلاع نلگنڈہ ‘ محبوب نگر میں ضلع کلکٹریٹ دفاتر کا گھیراؤ کیا جائیگا ۔ ڈاکٹر کے نارائینا سکریٹری ریاستی سی بی آئی اور پی وینکٹ ریڈی رکن سکریٹریٹ ریاستی سی بی آئی ضلع نلگنڈہ میں اور سی ایچ وینکٹ ریڈی رکن سکریٹریٹ ریاستی سی بی آئی محبوب نگر میں منظم کئے جانے والے احتجاجی پروگرام و ضلع کلکٹریٹس محاصرہ کی قیادت کریں گے۔ اس احتجاجی پروگرام میں عوام سے کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی پرزور اپیل کی ہے ۔