حیدرآباد ۔ 24 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کی سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی نے حیدرآباد میں برقی سربراہی سے متعلق مسائل کی شکایت کیلئے مزید ٹیلیفون نمبرات مہیا کئے ہیں تاکہ عوام کو شکایت درج کرانے میں مزید سہولت ہو اور حکام ان کی جلد یکسوئی کرسکیں۔ منیجنگ ڈائرکٹر جی رگھوما ریڈی نے کہا کہ سیل فون نمبرس 7382072104، 7382072106، 7382071574 اور 9490619846 پر شکایت درج کی جاسکتی ہے۔ یہ نمبرات کنٹرول روم میں پہلے سے موجود نمبرات 1912-100 یا 040-21111111 کے علاوہ ہیں۔