حیدرآباد 9 اکٹوبر (پی ٹی آئی) چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرابابو نائیڈو نے برقی مسئلہ پر تلنگانہ چیف منسٹر کے سی آر کے الزامات کو آج رات سختی سے مسترد کردیا اور کہاکہ چیف منسٹر تلنگانہ غیرضروری مجھ پر الزامات عائد کررہے ہیں۔ میں تلنگانہ میں برقی بحران کیلئے کس طرح ذمہ دار ہوسکتا ہوں۔