حیدرآباد۔/8نومبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹرکے چندر شیکھر راؤ نے آج کہا کہ ان کی حکومت ریاست میںخاطر خواہ برقی پیداوار کویقینی بنانے کیلئے اس شعبہ میں94000 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرے گی۔اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ ریاستی سطح پر چلائی جانے والے برقی شعبہ نے 24 گھنٹے مفت برقی سربراہی کا عمل شروع کردیا ہے۔ جون 2014 میں تلنگانہ کے قیام کے ساتھ ہی حکومت نے ریاست کو برقی بحران سے چھٹکارا دلانے میں کئی اقدامات کئے ہیں۔ اس خصوص میں مختصر مدتی، وسط مدتی اور طویل مدتی منصوبے بنائے گئے ہیں۔حکومت نے برقی پیداوار کے پلانٹس کی تعمیر کا کام شروع کردیا ہے۔