برقی شرحوں میں اضافہ کی تجویز کو چیف الیکٹورل آفیسر نے مسترد کردیا

حیدرآباد 29 مارچ ( سیاست نیوز ) چیف الکٹورل آفیسر مسٹر بھنور لعل نے برقی شرحوں میں اضافہ کرنے الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن کی تجویز کو مسترد کردیا اور موجودہ برقی شرحوں کو جوں کا توں برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن نے برقی شرحوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرکے اس فیصلہ کو منظور کرنے کی چیف الکٹورل آفیسر سے خواہش کی تھی ۔ لیکن چیف الکٹورل آفیسر مسٹر بھنور لعل نے اس تجویز کو منظوری دینے سے صاف انکار کردیا ۔