حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : شہر کے نواحی علاقہ کاٹے دھان میں برقی شاک کے سبب ایک شخص فوت ہوگیا ۔ مائیلا دیوپلی پولیس کے مطابق 30 سالہ ٹیکو گوڑ جو کاٹے دھان میں رہتا تھا کل وہ اپنے مکان کے قریب پانی حاصل کرنے کے لیے چھوٹی موٹر کے برقی تاروں کو جوڑنے کی کوشش کررہا تھا کہ اس دوران برقی شاک کا واقعہ پیش آیا اور وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔