برقی سربراہی کیلئے ہند۔بنگلہ دیش معاہدہ

اگرتلا۔30ا کٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان 27 نومبر کو 100میگاواٹ برقی توانائی تریپورہ کے پلاٹانا پاور پراجکٹ گومتی کو سربراہ کرنے کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کرچکا ہے۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ بنگلہ دیش چاہتا ہے کہ برقی توانائی کی خریداری 16 ڈسمبر سے شروع کردی جائے جبکہ بنگلہ دیش میں ’’بجوئے دیوس‘‘ (یوم فتح) منایا جائیگا۔ ریاستی وزیر برقی توانائی مانک ڈے نے کہا کہ ابھی شرح کو قطعیت نہیں دی گئی ہے تاہم اسی تاریخ سے خریداری کرنے کی کوشش کی جائیگی۔