حیدرآباد۔/27مئی، ( آئی این این ) 220/132 کے وی ایرہ گڈہ جی آئی ایس (گیس انسولیٹیڈ اسٹیشن ) سب اسٹیشن آج دوپہر سے کارکرد ہوگیا اور اسے ٹی ایس ٹرانسکو سسٹم سے مربوط کردیا گیا ہے۔ نئے سب اسٹیشن کی وجہ سے مادھا پور، شیورام پلی، جوبلی ہلز اور گچی باؤلی علاقہ کے صارفین کو کافی راحت ملے گی، اس کے علاوہ حسین ساگر سب اسٹیشن کو خاطر خواہ برقی سربراہ ہوگی۔ یہ سب اسٹیشن230 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ ٹی ایس ٹرانسکو 132/23 کے وی جی آئی ایس بلکم پیٹ سب اسٹیشن اندرون15یوم اور 220/132 کے وی عثمانیہ یونیورسٹی سب اسٹیشن اندرون ایک ماہ شروع کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ اس سے شہر حیدرآباد میں کئی سب اسٹیشن پر اوورلوڈنگ سے راحت مل سکے گی۔ فیور ہاسپٹل، نارائن گوڑہ، پاٹی گڈہ اور موسی رام باغ 132/33 کے وی سب اسٹیشن اور کیبل کا کام تیزی سے جاری ہے اور اندرون 3تا4ماہ اسے مکمل کرلیا جائے گا۔
جس کے بعد کم وولٹیج کامسئلہ حل ہوجائے گا۔