حیدرآباد 19 مارچ (سیاست نیوز) ریاست میں برقی کے موقف کا چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے اعلی عہدیداران برقی کمپنیوں کے ساتھ جائزہ لیا اور برقی مسائل سے نمٹتے ہوئے مسائل میں کمی کرنے اقدامات کرنے کی ہدایات دیں ۔ ساتھ ہی برقی مسائل کو کم کرنے و موثر برقی سربراہی کو یقینی بنانے چیف منسٹر نے دیگر ریاستوں سے برقی خریدی کیلئے 350 کرور روپئے جاری کرنے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایات دیں ۔ علاوہ ازیں چیف منسٹر نے برقی کٹوتی سے سختی سے نمٹنے عہدیداروں کو ہدایات دیں ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے کہا کہ کسانوں کو کسی وقفہ کے بغیر مقررہ اوقات میں برقی سربراہی کو یقینی بنانے متعلقہ عہدیداروں کو رقومات کرنے کی ہدایات دیں۔ بتایا گیا کہ ریاست تلنگانہ میں برقی قلت نہ رہنے کیلئے کیرالا میں پائے جانے والے کایاکلم برقی پیداواری پراجکٹس کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں سے برقی خریدی کے اقدامات کرنے کی چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راو نے برقی کے اعلی عہدیداروں کو ضروری ہدایات دیں۔