نئی دہلی ۔ 30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور متحدہ عرب امارات میں آج بلارکاوٹ صاف ستھری برقی توانائی اور ماحولیات و موسمیوں کی تبدیلی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ مرکزی وزیر ہرش وردھن نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ توقع ہیکہ متحدہ عرب امارات 163 ارب امریکی ڈالر سرمایہ کاری برقی توانائی کے شعبہ میں 2050ء تک کرے گا۔ آئندہ ہند ۔ متحدہ عرب امارات برقی توانائی کے شعبہ میں ایک دوسرے کے شراکت دار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی باہمی بات چیت ثمرآور ثابت ہوئی۔