جئے پور۔/12جون، ( سیاست ڈاٹ کام) راجستھان میں ضلع ٹونک کے علاقہ پچھاور میں آج ایک بس برقی تار سے چھوگئی، بس میں سوار 16مسافرین برقی رو گذرنے سے فوت ہوگئے۔ ضلع کلکٹر ریکھا گپتا نے بتایا کہ 16اموات کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ دیگر مسافرین جھلس جانے سے زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس اور ضلع حکام جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں ۔ ایس پی دیپک کمار نے بتایا کہ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔