نئی دہلی۔ 15؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ عام آدمی پارٹی پر برقی بِلس میں کمی کرنے کے انتخابی عہد پر تنقید کرتے ہوئے نریندر مودی نے اظہار حیرت کیا کہ اس قسم کے تیقنات کی تکمیل کیسے ممکن ہیں؟ ریاستوں میں سیاسی پارٹیاں باہر سے برقی توانائی خریدنے پر مجبور ہیں۔ ہر الیکشن کے وقت سیاسی پارٹیاں مفت برقی توانائی کا تیقن دیتی ہیں۔ ضرورتمند عوام ان پر یقین کرلیتے ہیں، لیکن ایسے تیقنات کی تکمیل کیسے ممکن ہے؟ اس پر کوئی غور نہیں کرتا۔