کراچی۔21ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کا سب سے بڑا شہرکراچی اور صوبہ سندھ کے دیگر کئی علاقے آج بڑے پیمانے پر برقی بریک ڈاؤن کے سبب تاریکی میں غرق ہوگئے اور دو کروڑ 30لاکھ آبادی والے اس شہر کے عوام برقی کی مسدودی کے سبب کئی دشواریوں کا شکار ہوئے ۔تکنیکی خامی کے سبب گڈو۔دادو ٹرانسمیشن لائن ٹریک ہوگئی تھی ۔کراچی برقی سربراہی کارپوریشن کے ایک ترجمان احمد فراز نے کہا کہ بھاری وولٹیج میں برقی کی سربراہی کی تکنیکی خامی اس واقعہ کی اہم وجہ ہے ۔ کراچی کے علاقے ناظمہ آباد ‘ ڈیفنس ‘ شاہراہ فیصل‘ گلشن اقبال ‘ نرسری ‘ شاہ فیصل کالونی‘ لانڈی‘کلفٹن اورکورنگی بدترین متاثر ہوئے ۔حال ہی میں پنجاب اور خیبرپختونخواہ صوبوں میں بھی ایسا ہی برقی بیک ڈاؤن ہوا تھا ۔