بائیں بازو جماعتوں کے قائدین نے شہید چوک پہونچ کر یاد تازہ کی
حیدرآباد۔28اگست(سیاست نیوز) بائیںبازو جماعتوں کے قائدین نے بشیر باغ’ شہید چوک‘ پہنچ پر برقی احتجاج کے دوران جان کی قربانی دینے والوں کو خراج عقید ت پیش کیا۔ سی پی آئی اسٹیٹ سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی کے علاوہ سی پی ایم سٹی سکریٹری ڈی جی نرسنگ رائو‘ سی پی آئی ایم ایل ایم( نیوڈیموکرسی) صدر گوردھن ریڈی‘ ڈاکٹر سدھاکر ‘ ای ٹی نرسمہار‘ راملو یادو اورسینکڑوں قائد ین و کارکنوں نے شرکت کی۔ میڈیاسے بات کرتے ہوئے چاڈا وینکٹ ریڈی نے یاد دلایا کہ کس طرح برقی شرحوں میں اضافہ کے خلاف کمیونسٹ جماعتوں کے قائدین نے عوام کیلئے احتجاج کرکے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے۔انہوں نے کہاکہ کوئی گولی یا لاٹھی کمیونسٹ قائدین کے حوصلوں کو کمزو رنہیںکرسکتی۔ انہوں نے چندرا بابو نائیڈو حکومت میں کمیونسٹوں پر کی گئی فائیرنگ کو متحدہ آندھرا پردیش کا بڑا سانحہ قراردیا۔انہوں نے کہا کہ طاقت کے سہارے جمہوری آوازوں کو دبانے کی کوششیں ہمیشہ ناکام ہوتی ہیں۔ انہو ںنے کہاکہ تلنگانہ حکومت بھی طاقت سے عوامی مفادات کیلئے اٹھنے والی آوازوں کو دبانے کی کوشش کررہی ہے۔ مسٹر ریڈی نے کہاکہ دھرنا چوک کی منتقلی ہویا پھر شہر میں اپوزیشن کو جلسہ کرنے کی اجازت کامعاملہ ہو‘ برسراقتدار جماعت اپنے اسررسوخ کا فائدہ اٹھا کر پولیس پر دبائو ڈال رہی ہے کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف کسی بھی عوامی احتجاج کو منظور نہ دیں۔چاڈا وینکٹ ریڈی نے بڑھتی مہنگائی پر قابو پانے میںمرکزی او رریاستی حکومتو ںکو ناکام قراردیا اور کہاکہ اس کا راست اثر عام شہریوں کی زندگی پرپڑرہا ہے۔