برقعہ پوش رائے دہندوں کی تلاشی کا مطالبہ

لکھنؤ ۔ 2مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج الیکشن کمیشن پر زور دیا ہیکہ وہ یوپی اسمبلی انتخابات  کے گذشتہ دو مرحلوں میں پولنگ بوتھس پر خاتون فورس کو تعینات کیا تھا تاکہ برقعہ پوش خاتون رائے دہندوں کی شناخت کی جانچ کی جاسکے تاکہ بوگس رائے دہی کا ادراک ہوسکے۔ اس پر بعض مسلم اداروں نے احتجاج کیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر کو روانہ کردہ مکتوب میں پارٹی نے کہاکہ بی جے پی کا مطالبہ ہیکہ برقعہ پوش خواتین کی شناخت کیلئے ضروری ہیکہ خاتون پولیس کو تعینات کیا جائے۔ چھٹے مرحلہ کی رائے دہی کے دوران موثر انتظام کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بی جے پی قائدین جے پی ایس راتھوڑ اور کلدیپ پتی ترپاٹھی نے اپنے مکتوب میں کہا کہ یوپی میں برقعہ پوش خواتین کی بڑی تعداد اپنے حق ووٹ سے استفادہ کرنے کیلئے پولنگ بوتھ پر جمع ہورہی ہے اور غلط ووٹنگ کا امکان بڑھ گیا ہے ۔ اس لئے ان کی تلاشی کیلئے خاتون پولیس تعینات کرنا ضروری ہے۔