مردین۔ 23جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں برقعہ پہنے ہوئے دو افراد کو ’’داعش ‘‘کے مبینہ ’’ارکان‘‘ہونے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ۔ترک اخبار کے مطابق جنوب مشرقی صوبے مردین سے حراست میں لئے گئے دونوں افراد نے اپنے آپ کو سیاہ برقعہ میں چھپایا ہوا تھا، جن میں سے ایک نے برقعہ کے ساتھ مردانہ ’’جوتے‘‘پہنے ہوئے تھے، جس پر پولیس کو شبہ ہوا اور دونوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں افراد کو شام اور عراق میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش کا ’’رکن‘‘ہونے کے شبہ میں حراست میں لیا گیا لیکن برقعہ پہنے ہوئے افراد اپنی محبت کو کو پوشیدہ رکھنا چاہتے تھے اور اپنی ’’معشوقہ ‘‘سے ملنے گئے تھے ۔