نیویارک۔ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شہر نیویارک آج بھوتوں کا شہر نظر آرہا تھا۔ ہر طرف برف کی سفید چادر نے کروڑوں افراد کے معاملات زندگی امریکہ کے مشرقی ساحل میں مفلوج کردیئے حالانکہ برف کا طوفان توقع کے مطابق نہیں تھا لیکن نیویارک میں ہرطرف سناٹا چھایا ہوا تھا۔ فضاؤں میں کوئی طریاہ پرواز نہیں کررہا تھا۔ زیرزمین کوئی ٹرینیں نہیں چل رہی تھیں۔ ہر طرف غیرمتوقع طور پر سناٹا چھایا ہوا تھا۔ سرکاری عہدیداروں اور محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کرنے والے شرمندہ تھے۔ برف کے طوفان میں کمی آنے کے بعد سفر پر عائد تحدیدات برخاست کردی گئیں اور نیویارک شہر میں سرکاری ٹرانسپورٹ سڑکوں پر چلنا شروع ہوگیا۔ عہدیداروں نے شدت سے دفاعی اقدامات کئے اور برف کا طوفان ’’جونو‘‘ جو کل آیا تھا، پیشرفت کر گیا۔ قومی محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا کہ ساحل پر لانگ آئی لینڈ سے کنکٹی تک اور میسا چوسٹسٹس تک دو فیٹ سے تک برف کی دو فیٹ دبیز چادر بعض علاقوں میں بچھی ہوئی تھی۔ سوالات کی ایک بوچھار کا جواب دیتے ہوئے گورنر ریاست نیویارک اینڈروکومو نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ ہم بہترین منصوبہ بندی کرسکتے ہیں لیکن تحفظ کی ذمہ داری عوام پر ہوتی ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ کاروبار کا کچھ نقصان ہوا ہوا تاہم ہنوز کوئی تخمینہ نہیں کیا گیا۔ درحقیقت مکمل طور پر کارکردگی کا آغاز جلد ہی ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وہ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کرنے والوں پر تنقید نہیں کریں گے۔ طرف کے طوفان کی وجہ سے آج مین ہٹن اور گروپ لین کی سڑکوں پر بازار بند تھے۔ صرف چند افراد چلتے پھرتے نظر آرہے تھے۔ مٹھی بھر مالکین مکانات بیلچے سے اپنی دہلیزوں پر جمی ہوئی برف ہٹاتے نظر آرہے تھے۔ منجمد کردینے والی ہوائیں اور برف کی قلمیں کافی دبیز تھیں اور تیز رفتاری سے بررس رہی تھیں۔ کل براڈوے تارکی میں ڈوب گیا تھا۔ بڑے تفریحی ہالس میں مقرر پروگرام منسوخ کردیئے گئے تھے۔ کھیل ملتوی کردیئے گئے تھے۔ محکمہ موسمیات کے پیش قیاسی کرنے والوں عہدیداروں نے بدترین حالات کا سامنا کرنے تیار کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ آخرکار برفباری نیویارک کے پورے علاقہ میں مختلف شدت سے ہورہی تھی۔ بعض علاقوں میں بہت کم یعین 4 انچ برفباری ہوئی جو شہر کے فبروری 2006ء کے ریکارڈ 26.9 انچ سے کم تھی۔ تاہم لانگ آئیلینڈ اب بھی شدید برفباری کا شکار ہے جہاں برف کی چادر 20 انچ دبیز ہے۔ مشرقی علاقہ سفوک میں ہنوز شدید حالات ہیں اور سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ کاونٹی کی پولیس نے توثیق کی ہیکہ کل دیر گئے ایک حادثہ ایک لڑکا ہلاک ہوگیا۔