برطانیہ : ہندوستانی نژاد ڈیزائنر کو قید

لندن ، 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد گرافک ڈیزائنر جسے سنسنی خیز منصوبہ میں والدہ کو زہر دینے کی کوشش پر عدالت نے بری کردیا، اسے مہلک زہر کے حصول پر تین سال کی سزائے قید ہوگئی ہے۔ 37 سالہ کنتل پٹیل گزشتہ ماہ اقدام قتل سے تو بری ہوگئی مگر وہ ٹاکسن کے حصول کی مرتکب پائی گئی۔

ملائیشیائی طیارہ کا ملبہ شاید کبھی نہ ملے
خارخیف (یوکرین) ، 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا ایرلائنز کی فلائٹ MH17 جسے مار گرایا گیا، اُس کے مہلوکین کی باقیات شاید اب کبھی پوری طرح برآمد نہیں ہوسکتی ہیں، ولندیزی وزیر خارجہ نے آج یہ بات کہی جبکہ یوکرین سے مزید پانچ تابوت بھیجے گئے ہیں۔ انھوں نے یہاں ایرپورٹ پر تقریب کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ تحقیقات پھر بھی جاری ہیں۔