برطانیہ کے یوروپی یونین کمشنر مستعفی

لندن۔25 جون (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے سینئر ترین سفارتکار برائے یوروپی یونین جوناتھن ہل نے آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور کہا کہ جو کچھ ہوا ہے اب اسے بدلا نہیں جاسکتا۔ واضح رہے کہ ایک دن قبل برطانیہ نے ریفرنڈم کے ذریعہ 28 رکنی یوروپی یونین سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ جوناتھ ہل نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اب بحیثیت یوروپین کمشنر ان کے لئے کام کرنا مناسب نہیں ہے۔ وہ یوروپین کمیشن کے انچارج فینانشیل سرویسس تھے۔