تہران۔ یکم ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے نائب وزیر خارجہ السٹر برٹ نے ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس اراغچی سے سنیچر کو تہران میں ملاقات کی۔ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے بتایا کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ایرا ن کے ساتھ نیوکلیائی معاہدہ سے ہٹ جانے اور اس پر اقتصادی پابندیاں لگائے جانے کے بعد برطانیہ کے کسی وزیر کا تہران کا یہ پہلا دورہ ہے ۔ ٹرمپ کے نیوکلیائی معاہدہ سے ہٹ جانے کے بعد ایران پر لگائی گئی پابندیوں کے باوجود برطانیہ اور دیگر یوروپی ممالک نیوکلیائی معاہدہ پرقائم رکھنا چاہتے ہیں۔ٹیلی ویژن کے مطابق برطانیہ کے نائب وزیر خارجہ السٹر برٹ نے ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس سے ملاقات کی۔ امریکہ کے نیوکلیائی معاہدہ سے ہٹ جانے کے بعد دونوں وزرا کے مابین دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون، مالی اور مانیٹری معاہدہ پر خاص طورپر بات چیت ہوئی۔ دونوں لیڈروں نے علاقائی ترقی پر بھی بات چیت کی۔ برٹ نے اپنے دورہ سے پہلے ایک بیان میں کہا تھا کہ جب تک ایران نیوکلیائی معاہدہ کے تحت اپنے وعدوں پر قائم رہتا ہے تب تک وہ اس کے تئیں پرعزم ہے ۔