برطانیہ کے جیل خانہ میں حالات ملازمت کے خلاف احتجاج

لندن ۔ /14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جیل خانے کے کم از کم 5000 ملازمین نے پورے انگلینڈ میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنی ڈیوٹی انجام نہیں دی وہ جیل خانوں کے پرتشدد ماحول کے خلاف احتجاج کررہے تھے ۔ ان کے بموجب روزانہ 27 کارکن زخمی ہوتے ہیں ۔ گزشتہ سال مکمل بریک ڈاؤن کی وجہ سے حالات بے قابو ہوگئے تھے ۔ احتجاجی مظاہرے میں ایک اندازے کے بموجب 30 ہزار جیل خانے کے کارکنوں نے حصہ لیا ۔ مبینہ طور پر 31025 قیدی جیل خانے کے ارکان عملہ پر حملے کیا کرتے ہیں ۔