برطانیہ کی 15 سالہ لڑکی کو پی ایچ ڈی کی کم عمر ترین طالبہ کا اعزاز

لندن۔25 جون (سیاست ڈاٹ کام) لیسٹر یونیوسٹی کے شعبہ سیاست میں زیر تعلیم 15 سالہ طالبہ یوجین ڈی سلوا کو برطانیہ کی سب سے کم عمر ترین پی ایچ ڈی کی طالبہ ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔ یوجین نے رواں سال ہارورڈ یونیورسٹی کی سب سے کم عمر ترین طالبہ کی حیثیت سے ماسٹرس کی ڈگری حاصل کر کے عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔ لیسٹر یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے مطابق امریکی نژاد سری لنکن طالبہ ایسٹ ٹینیسی میں رہتی ہیں اور فاصلاتی تعلیم کے پروگرام کے تحت لیسٹر یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کرنے کا اراداہ رکھتی ہیں۔