برطانیہ کی مطلوب ترین خاتون دہشت گرد ، 400 ہلاکتوں کی ذمہ دار

لندن ۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی مطلوب ترین خاتون دہشت گرد جسے ’’سفید بیوہ‘‘ کا بھی نام دیا گیا ہے، 400 سے زائد ہلاکتوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔ ان میں گذشتہ ماہ کینیا یونیورسٹی میں 148 افراد کے قتل عام کا واقعہ بھی شامل ہے۔ 32 سالہ سمندھا لیوت ویٹ لندن یونیورسٹی کی گریجویٹ اور 4 بچوں کی ماں ہے۔ وہ 7/7 لندن خودکش بمبار کی بیوہ ہے۔