برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سات ارکان پارلیمنٹ بریکزٹ کے مسئلہ پر علحدہ

لندن ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی اپوزیشن لیبر پارٹی کو آج اس وقت سخت دھکا لگا جبکہ سات مخالف بریکزٹ پارٹی سے بریکزٹ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مستعفی ہوگئے۔ ان کی پارٹی کے قائد جریمی کاربائن کا رویہ مسائل جیسے بریکزٹ اور مخالف سامیت سے وہ ناراض تھے۔ انہوں نے انتباہ دیا تھا کہ وہ سب لیبر پارٹی سے مستعفی ہوجائیں گے حالانکہ یہ ان کیلئے بہت مشکل اور دردناک ہے لیکن انہوں نے کہا کہ ضروری فیصلے کئے جاچکے ہیں۔ برجر نے جو مخالف سامیت کے خلاف لیبر پارٹی نے داخلی طور پر احتجاج کرتی رہی تھی، اس کا انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی میں برقرار نہیں رہ سکتیں اس لئے وہ آج اپنا موقف سخت کررہی ہیں اوردھمکی دینے کے اس تمدن سے ترک تعلق کررہی ہیں۔