لندن ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وجئے مالیا کی جو 9000 کروڑ روپئے مالیتی دھوکہ دہی مقدمہ کے سلسلہ میں ہندوستان کو مطلوب ہے اور لندن میں پناہ حاصل کئے ہوئے ہیں۔ ہندوستان نے برطانیہ کی عدالت سے کہا کہ وہ دھوکہ دیکر برطانیہ پہنچا ہے اور یہ خود اس کے مجرم ہونے کا ثبوت ہے۔